Home / امارات / اماراتی طالب علموں کی 13 سالہ پاکستانی لڑکی سے جنسی زیادتی، ملزمان گرفتار
uae dubai news

اماراتی طالب علموں کی 13 سالہ پاکستانی لڑکی سے جنسی زیادتی، ملزمان گرفتار

دُبئی (یواےای اردو) دو اماراتی طالب علموں نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی کم سن لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق 13 سالہ پاکستانی بچی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ کچھ عرصے سے دُبئی کے علاقے البرشا میں مقیم ہے۔ 10 جنوری 2019 کو دو اماراتی نوجوان جن کی عمریں بالترتیب 17 اور 18برس تھیں، اُن کی جانب سے اُس سے جنسی زیادتی کی گئی۔

پاکستانی لڑکی کے مطابق اُس نے دونوں نوجوانوں کی بہت منت سماجت کی کہ اُس کے ساتھ یہ شرمناک فعل نہ کیا جائے، مگر ان لڑکوں نے اُس کی ایک نہ سُنتے ہوئے اُسے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ پاکستانی لڑکی کی جانب سے اس واقعے کی رپورٹ البرشا کے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی۔ پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزمان میں سے ایک 17 سالہ لڑکے کو جب گرفتار کرنے کے بعد اُس سے تفتیش کی گئی تو اُس کا کہناتھا کہ اُس نے اور لڑکی نے باہمی رضا مندی سے جنسی فعل کیا تھا، اس معاملے میں کوئی زور زبردستی نہیں کی گئی اور ایسا صرف ایک بار ہوا ہے۔
جبکہ لڑکی کی جانب سے ایک اور ملزم پر بھی جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا تھا، تاہم پاکستانی لڑکی کے فارنزک ٹیسٹ سے دُوسرے ملزم کے ڈی این اے میچ نہیں ہو سکے۔ جس کی بناء پر اسے شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیے جانے کا امکان ہے جبکہ 17 سالہ ملزم کو اس مقدمے کی 21 مئی 2019 کو ہونے والی اگلی سماعت پر سزا سُنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے