متحدہ عرب امارات کی خبریں: دبئی میں آج گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان
نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق رات کے وقت اور بدھ کی صبح تک موسم مرطوب رہے گا

دبئی ( متحدہ عرب امارات کی خبریں ) دبئی، ابوظہبی اور شارجہ سمیت امارات کے بیشتر حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے.
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہنے والے مقامی باشندے و تارکین وطن اگلے ہفتے کا آغاز ٹھنڈے درجہ حرارت کی خوشخبری کے ساتھ کر سکتے ہیں. نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ روز امارات کے کچھ حصوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد کچھ دن تک جاری رہنے کی توقع ہے.
توقع ہے کہ دن کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع کی جا رہی ہے اور مشرق و جنوب کی طرف بادل بننے کے امکانات ہیں. ان بادلوں کے باعث یو اے ای میں آج سہ پہر بارش کی توقع ہے.
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں سب سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے ساتھ کئی حصوں میں درجہ حرارت بتدریج کم ہونے والا ہے. اسک کے علاوہ ملک کے کچھ اندرونی علاقوں میں درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچ جائے گا.
نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق رات کے وقت اور بدھ کی صبح تک موسم مرطوب رہے گا اور کچھ مغربی ساحلی اور اندرونی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے. موسم کی تبدیلی سے دن بھر کے اوقات میں تازگی رہے گی اور یو اے ای کے باشندے ہلکی اور اعتدال پسند ہواؤں کی توقع کر سکتے ہیں.