Home / امارات / پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای کی طرف سے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں تقریب
pakistan peoples party dubai uae

پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای کی طرف سے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں تقریب

دبئی (یواےای اردو) جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای کی طرف سے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس تقریب میں تمام نئے عہدیداران کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد پیش کی گئی.
پارٹی کی صدارت غزالہ راشد چغتائی سینئر نائب صدر پی پی پی ویمن ونگ یو اے ای نے کی اور اس کو منطقی انجام تک زاہدہ ملک اعوان جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای نے پہنچایا.

پارٹی میں پیپلز پارٹی یواے ای کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی جس میں ملک خادم شاہین جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای، سید سجاد حسین شاہ نائب صدر پی پی پی یو اے ای، راشد چغتائی صدر دبئی یو اے ای ، انیس الرحمن چوہدری نائب صدر دبئی یو اے ای، غزالہ راشد چغتائی سینئر نائب صدر پی پی پی ویمن ونگ یو اے ای، فرزانہ اعوانڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی ویمن ونگ یو اے ای، عزت اسلم نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ یو اے ای، فرح، مبشرہ اطہر، فردوس اعجاز، ریما، ثمینہ شاہد جیالی پاکستان پیپلز پارٹی نے شرکت کی.
تمام کارکنان نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور اس بات کا عہد کیا کہ سب پارٹی کے استحکام کے لئے پورے جوش و ولولے سے کام کریں گے، چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی کو مبارک باد کے ساتھ ان کی درازی عمر کے لیے دعا کی گئی، یو اے ای کے تمام شیوخ کے لیے اظہار تشکر کیا گیا اور ان سب کے حق میں دعا کی گئی، پاکستان کی بقا و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی اور ملک وقوم کی خدمت میں صف اول میں کھڑے ہو کر اپنا کردار ادا کرے گی اور بھٹو ازم کو ملک کے کونے کونے میں رائج کرے گی .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے