پاکستان اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول شارجہ میں ملازمت کے مواقع
اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 15 نومبر ہے۔

پاکستان اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول شارجہ، یو اے ای میں وائس پرنسپل، سیکشن ہیڈ اور انگلش ٹیچرز کی آسامیاں خالی ہیں۔ اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 15 نومبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائیر سیکنڈری سکول شارجہ کو تجربہ کار ، محنتی اور بااعتماد اساتذہ سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ آسامیوں کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
1. وائس پرنسپل
وائس پرنسپل کے لیے وہ امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں جن کو محکمہ تعلیم میں دس سال تجربہ ہو گیا ہو بشمول پانچ سالہ انتظامی تجربے کے. ان شرائط میں کمی بیشی ہوسکتی ہے اگر امیدوار غیرمعمولی قابلیت کا مالک ہو.
2. سیکشن ہیڈ
سیکشن ہیڈ کے لیے وہ امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں جن کو محکمہ تعلیم میں سات سال تجربہ ہو گیا ہو. انتظامی تجربے کو ترجیح دی جائے گی.
3. ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ (انگلش)
. ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ (انگلش) کے لیے وہ امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں جن کی تعلیم کم از کم ماسٹرز ان انگلش ہو اور ان کے پاس انگلش سبجیکٹ کا غیر معمولی نالج ہو.
4. ایس یا این ٹیچر، ایس ای این کوآرڈی نیٹر
ایس یا این ٹیچر، ایس ای این کوآرڈی نیٹر کے لیے امیدوار سائیکالوجی یا سپیشل نیڈز میں تعلیم یافتہ ہو. متحدہ عرب امارات میں انسپکشن اور فریم ورک میں تجربہ کے حامل امیدواران کو ترجیح دی جائے گی.
پاکستان اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول شارجہ، یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمند امیدوار درج ذیل ای میل ایڈریس پر سی وی سینڈ کریں. برائے مہربانی ای میل میں واضح طور پہ لکھیں کہ آپ کس شعبے کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں.
ای میل: careers@pihss-shj.com
فون نمبر: 0097165670464
ایڈریس: نزد تھاؤزنڈ ولاز، شیخ راشد بن ساقر القاسمی سٹریٹ، الغبیبہ، شارجہ