پاکستانی ایئرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں سے بدسلوکی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ان کے حال پہ رحم کرے اور بے لگام اداروں کو لگام ڈالے۔

ملتان (یو اے ای اردو – ارشد فاروق بٹ) پاکستانی ایئرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں سے بدسلوکی اور لوٹ مار کے واقعات میں گزشتہ چند ماہ میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اوورسیز پاکستانی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو وطن اور پیاروں سے دور پردیس کاٹ کر کمائی بھیجتے ہیں۔

لیکن پاکستان میں دیگر تمام محکموں کی طرح ایئرپورٹس پر ایف آئی اے اور کسٹم حکام بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں سے بدتمیزی، بدسلوکی اور لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں دبئی سے ملتان ایئر پورٹ پہنچنے والے ایک شہری کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام نے ان سے دو سمارٹ فون ضبط کر لیے جو وہ گھر والوں کے لیے لے کے آئے تھے۔

اس کے بدلے جو رسید دی جاتی ہے اس پر نامکمل معلومات ہوتی ہیں۔ اگر کوئی ٹیکس کے مسائل ہیں تو ایئرپورٹ پر متعلقہ محکمے کا افسر ہونا چاہئے جس کو رقم ادا کر کے مسافر اپنا سامان ساتھ لے جا سکے۔

اسی طرح ایک اور مسافر کے پاس دو سمارٹ فون تھے اور دونوں میں پرسنل ڈیٹا اور سمز ایکٹو تھیں۔ اس مسافر سے ایک فون ضبط کر لیا گیا۔ مسافر کا کہنا ہے کہ ایک فون بزنس کے لیے تھا جبکہ دوسرا فون ذاتی استعمال کے لیے۔ بدتمیزی پر ویڈیو بنانے والے ایک مسافر کا فون بھی ضبط کر لیا گیا اور اسے کہا گیا کہ اب تمہیں نشان عبرت بنائیں گے۔

یہی سلوک لیپ ٹاپ لے کے آنے والے مسافروں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ کئی مسافروں کی الیکٹرانک اسیسریز ضبط کر لی جاتی ہیں جو کسٹم حکام کے لیے مال غنیمت ثابت ہوتی ہیں۔

ایک اور مسئلہ ایئرپورٹس سے دوری کا ہے۔ اگر کسی مسافر کا سامان کراچی ایئرپورٹ پر ضبط ہوتا ہے اور وہ پنجاب کا رہائشی ہے تو اس کے لیے ممکن نہیں ہے کہ وہ کراچی کا چکر لگائے اور اپنا سامان وصول کرے۔

اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ان کے حال پہ رحم کرے اور بے لگام اداروں کو لگام ڈالے۔ ائین و قانون کی پاسداری صرف مسافروں پر نہیں، اداروں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. Rupsha Bera says

    Gifts-To-India is a renowned online platform providing a wide spectrum of personalized and unique gift options for all occasions. Founded with a vision to connect people through heartfelt gifts, the company offers quick and reliable online delivery services, ensuring customer satisfaction. With an extensive product range and a seamless shopping experience, Gifts-To-India continues to be the preferred choice for sending gifts to loved ones across India.

Leave A Reply

Your email address will not be published.