Home / شوبز / سنجے لیلا نے دیوالی پارٹی میں کرینہ کپور کو بے عزت کر دیا
bollywood news

سنجے لیلا نے دیوالی پارٹی میں کرینہ کپور کو بے عزت کر دیا

ممبئی (یواےای اردو آن لائن)بالی ووڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے دیوالی کی ایک منعقدہ پارٹی میں کرینہ کپور کو نظر انداز کرکے بے عزت کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اورکرینہ کپور کا ایک دیوالی پارٹ میں سامنا ہوا تو سنجے لیلا کو دیکھ کر کرینہ کپور انہیں دیوالی کی مبارکباد دینے گئیں. لیکن سنجے لیلا بھنسالی کرینہ کونظر انداز کرتے ہوئے دوسرے لوگوں سے بات کرتے رہے. سب کے سامنے اس طرح سےنظر انداز کیے جانے اور بے عزت ہونے پر کرینہ پریشان ہوگئیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کرینہ کپور رام لیلا کو منع کرنے کے بعد ایک بار پھر سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم ’رام لیلا‘ میں دپیکا پڈوکون سے پہلے کام کرنے والی تھیں لیکن انہوں نےسنجے لیلا بھنسالی کی فلم کے بدلے کرن جوہر کی فلم تخت سائن کرلی، جس کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کرینہ سے مزید خفا ہوگئے اور یہی غصہ انہوں نے پارٹی میں کرینہ کپور پر نکالا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے