Home / بین الاقوامی / وزیراعظم 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
pakistan tehreek e insaf

وزیراعظم 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

بیجنگ (قلمدان) وزیراعظم عمران خان 5 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں ، وزیراعظم چینی قیادت اوربڑے صنعت کاروں سے ملاقاتیں کریں گے ، عمران خان فرسٹ چائنہ امپورٹ ایکسپو سے خطاب بھی کریں گے۔
بیجنگ آمد پرچینی وزیرٹرانسپورٹ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور چینی سفیر بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ وفاقی وزراء شاہ محمودقریشی، اسدعمر، خسروبختیار، شیخ رشید وزیراعظم کے ساتھ ہیں، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی وزیر اعلی کےہمراہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے