متحدہ عرب امارات میں "مفت انٹری پرمٹ” کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار
یہ مفت انٹری 30 یا 60 دن کے قیام کے لیے دستیاب ہے، جسے حسب ضرورت 120 دن تک بڑھایا بھی جا سکتا ہے.

"دبئی (یو اے ای اردو – ارشد فاروق بٹ) اگر آپ فیملی سمیت متحدہ عرب امارات کے سفر کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو اسکیم کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے مفت انٹری پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں. یہ مفت انٹری 30 یا 60 دن کے قیام کے لیے دستیاب ہے، جسے حسب ضرورت 120 دن تک بڑھایا بھی جا سکتا ہے.
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیاح "فیملی گروپ کے وزٹ ویزا” کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جو 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے مفت ہے. ریگل ٹورز ورلڈ وائیڈ میں ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ آپریشنز کے سینئر مینیجر کا کہنا ہے کہ "اس ویزا کے لیے درخواست والد یا والدہ کی درخواست کے ساتھ جمع کرائی جانی چاہیے۔”
پاکستان سے آنے والے بہت سے سیاح اس داخلی اجازت نامے کا انتخاب کر رہے ہیں۔ "فیملی گروپ کا وزٹ ویزا” خاندانوں کے لیے زیادہ آسان اور سستا ہے. اس لیے کہ 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے کوئی ویزا فیس نہیں ہے اور درخواست دینے والے بچوں کی تعداد پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے.
مفت ویزا ان بچوں پر بھی لاگو ہوتا ہے جو والدین میں سے کسی ایک کے ساتھ سفر کر رہے ہیں۔ یہ 30 یا 60 دن کے قیام کے لیے دستیاب ہے، جسے یو اے ای کے اندر بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
تہواروں کا موسم بالکل قریب آنے کے ساتھ ہر روز بہت سے سیاح "فیملی گروپ وزٹ ویزا” جاری کیے جا رہے ہیں . خاص طور پر ان ہندوستانیوں کو جو دبئی میں دیوالی منانا چاہتے ہیں یہ ویزے جاری ہو رہے ہیں.
"فیملی گروپ وزٹ ویزا” اپلائی کرنے کا طریقہ کار
فیملی کو اپنے پاسپورٹ اور تصاویر کی کاپیاں ایک ٹریول ایجنسی کو جمع کرانی ہوں گی۔
اگرچہ ویزہ بچوں کے لیے مفت ہے، لیکن ٹریول ایجنٹ سروس چارجز اور انشورنس فیس لاگو ہوں گی.
ویزا عام طور پر ایک یا دو دن میں جاری کیا جاتا ہے۔
"فیملی گروپ وزٹ ویزا” کی لاگت
والدین کے لیے ویزا فیس، بچوں کے لیے سروس چارج کے ساتھ، ٹریول ایجنسی کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔
والدین کے لیے 30 دن کا ویزا 350 اماراتی درہم سے 500 اماراتی درہم تک ہوتا ہے۔
بچے کے لیے سروس چارج اور انشورنس 80 درہم سے 120 درہم کے درمیان ہے۔
60 دن کے ویزے کی قیمت 500 درہم سے 650 درہم تک ہے جبکہ سروس چارجز بشمول انشورنس، 130 سے 170 درہم تک مختلف ہو سکتے ہیں۔
"فیملی گروپ وزٹ ویزا” کے لیے درکار ڈاکیومنٹس
پاسپورٹ کاپی
پاسپورٹ سائز کی تصویر
"فیملی گروپ وزٹ ویزا” میں توسیع کی پالیسی اور طریقہ کار
ویزہ ماہرین کا کہنا ہے کہ فیملی گروپ وزٹ ویزا کو یو اے ای سے باہر جائے بغیر بڑھایا جا سکتا ہے. تاہم ویزہ کی توسیع کے وقت بچوں کے لیے ویزا کی مکمل فیس ادا کرنی ہوگی۔ یو اے ای کے اندر رہتے ہوئے بچوں کے لیے ویزہ میں توسیع مفت نہیں ہے.