Home / پاکستان / انگلینڈ کے خلاف بڑا اسکور کرنے پر خوشی ہے ،زیادہ خوشی اس وقت ہوتی اگرٹیم بھی کامیاب ہوتی، فخر زمان

انگلینڈ کے خلاف بڑا اسکور کرنے پر خوشی ہے ،زیادہ خوشی اس وقت ہوتی اگرٹیم بھی کامیاب ہوتی، فخر زمان

لندن – پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخرزمان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بڑا اسکور کرنے پر خوشی ہے لیکن اس وقت زیادہ خوشی ہوتی اگرٹیم بھی کامیاب ہوتی۔

ایک انٹرویو میں فخر زمان نے کہا کہ ہمارے بیٹسمینوں نے اچھا کھیلا، 47 ویں اوور تک گیم ہمارے ہاتھ میں تھا، آخری تین اوورز میں گیم ہاتھ سے نکل گیا۔انگلینڈ کے تگڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر فخر زمان نے شان دار سنچری کی، فخر زمان نے 4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 106 گیندوں پر 138 رن بنائے۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 12رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی، پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے