دبئی ایئر شو میں پاکستان کے سپر مشاق اور جے ایف17 تھنڈر بلاک 3 طیاروں کی شرکت

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیارے کی پہلی بار بین الاقوامی ایئر شو میں نمائش کی گئی ہے.

دبئی (یو اے ای اردو – ارشد فاروق بٹ) دبئی میں منعقدہ ایئر شو میں پاک فضائیہ کے سپر مشاق اور جے ایف17 تھنڈر بلاک 3 طیاروں نے شرکت کی. ایئر شو 13 تا 17 نومبر جاری رہے گا۔

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیارے کی پہلی بار بین الاقوامی ایئر شو میں نمائش کی گئی ہے. اس موقع پر پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جے ایف17 بلاک 3 طیارہ جدید ترین ایویانکس سے لیس ہے جو اعلیٰ ترین ہتھیاروں اور بہترین الیکٹرونک جنگی نظام سے لیس ہے۔

واضح رہے کہ دبئی ایئر شو میں پاک فضائیہ کے سپر مشاق طیارے کی نمائش بھی جاری ہے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق سپر مشاق طیارہ غیر معمولی تربیتی صلاحیتوں کیلئے جانا جاتا ہے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.